مہنگائی کے ہاتھوں امریکی صارفین کی توقعات میں ریکارڈ کمی

2022/06/15 18:19:31
شیئر:

امریکہ کی مشی گن یونیورسٹی کے جاری کردہ حالیہ  سروے کے مطابق مئی اور جون کے درمیان صارفین کی توقعات میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے ۔  

بڑھتی ہوئی مہنگائی صارفین کے لیے شدید پریشان کن ہے ۔ گیس کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر آنے سے  صارفین کی مایوسی بڑھی ہے اور سروے کے مطابق صارفین کی توقعات کا انڈیکس  مئی میں 58.4 تھا جو کہ جون میں کم ہو کر  50.2 تک پہنچ گیا ۔ یونیورسٹی نے نومبر 1952 سے صارفین کی توقعات سے متعلق  ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کیا تھا اور تب سے اب تک ریکارڈ کی گئی یہ سب سے کم سطح ہے۔