انسانی حقوق کو سیاسی جوڑ توڑ اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے استعمال کرنا ناپسندیدہ عمل ہے ۔چینی وزارت خارجہ

2022/06/15 18:13:11
شیئر:

14 جون کو ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 50ویں اجلاس میں، کیوبا نے تقریباً 70 ممالک کی جانب سے ایک مشترکہ تقریر کی، جس میں نشاندھی کی گئی  کہ سنکیانگ، ہانگ کانگ اور تبت کے معاملات چین کے اندرونی معاملات ہیں۔ انسانی حقوق کے مسائل کے سلسلے میں  سیاست اور دوہرے معیار  اور انسانی حقوق کے بہانے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کی جانی چاہیے۔

اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 15 جون  کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 70 ممالک کی نمائندہ تقریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسانی حقوق کے مسائل کو سیاسی جوڑ توڑ اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے استعمال کرنا نہایت ناپسندیدہ ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ چند مغربی ممالک انسانی حقوق کو صحیح معنوں میں نظر انداز اور پامال کرتے ہیں۔ انہوں نے بہت سی جارحانہ جنگوں کا آغاز کیا، جس میں تقریباً 10 لاکھ لوگ مارے گئے اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ۔ یہ ممالک  دنیا میں انسانی حقوق کے حوالے سے رونما ہونے والے سانحات کے سب سے بڑے تخلیق کار ہیں۔