چائنیز مین لینڈ اور تائیوان دونوں چین کا حصہ ہیں ،چین کے ریاستی کونسل کے دفتر امور تائیوان کا بیان

2022/06/15 16:37:52
شیئر:

چین کے ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان کے ترجمان ما شیاؤ گوانگ نے پندرہ جون  کومنعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چائنیز مین لینڈ اور تائیوان دونوں چین کا حصہ ہیں اور اس حقیقت میں کبھی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرامن وحدت آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے ہم وطنوں کے مشترکہ مفادات اور چینی قوم کے بنیادی مفادات میں ہے۔امید ہے کہ دونوں کناروں کے ہم وطن مل کر "تائیوان کی علیحدگی" کی بھرپور مخالفت کریں گے اور دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی نیز  قومی وحدت کے عمل کو فروغ دیں گے۔