امریکہ کےدوسرے ممالک کے انسانی حقوق کونقصان پہنچانے کے جرائم سزا کے مستحق ہیں ،چینی وزارت خارجہ

2022/06/15 17:13:50
شیئر:

امریکی ذرئع ابلاغ کے مطابق گزشتہ برس  اگست میں امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے دوران ایک  C-17  ٹرانسپورٹر جہاز کے کابل ایئر پورٹ  سے پرواز کے دوران کم از کم دو افغانی اس جہاز سے گر کر ہلاک ہو گئے۔تاہم تقریباً دس ماہ بعد امریکی فوج کی جانب سے تحقیقات  کے نتائج کا اعلان کیا گیااور متعلقہ عملے کےعمل کو آپریٹنگ قواعد کے مطابق قرار دیا گیا۔ اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پندرہ جون کو منعقدہ  پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی فوجی اہلکار وں کو ان کی ذمہ داری سے مستثنی قرار دینا کوئی نئی خبر نہیں ہے۔ہم نے اس قسم کے بہت کیسز دیکھے  ہیں۔پچھلے سال اگست میں امریکی فوج نے کابل کے ایک شہری کے گھر پر ڈرون حملہ کیا جس میں دو سالہ معصوم بچے سمیت دس بے گناہ شہری ہلاک ہوئے تاہم امریکہ نے اعلان کیا کہ اس ڈرون حملے میں شامل فوجی اہلکار کو کسی قسم کی سزا نہیں دی جائے گی۔
وانگ وین بین نے نشاندہی کی کہ دوسرے ممالک کے انسانی حقوق کو نقصان پہنچانے والے امریکہ کو اس کےجرائم پرسزا دی جانی چاہیے۔