صدر شی جن پھنگ کی ہدایات پر دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں گوانگ شی کا اہم کردار

2022/06/16 11:12:56
شیئر:

چین کا جنوبی صوبہ گوانگ شی  ایک منفرد مقام ہے، جس میں 6 بین الاقوامی بندرگاہ ہیں اور یہ دس آسیان ممالک سے منسلک ہے۔19 اپریل 2017 کو،صدر شی جن پھنگ نے گوانگ شی کے ساحلی شہر بے ہائی کا دورہ کیا اور بندرگاہوں کی تعمیر کے بارے میں کہا کہ بندرگاہ کی تعمیر اور بندرگاہ کی معیشت بہت اہم ہے، اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر اور اس کی توسیع میں مزید تعاون کرنے کے لیے بیبو خلیجی بندرگاہوں کو اچھی طرح سے تعمیر کیا جانا چاہیے۔
ستمبر 2017 میں، مغربی چین سے گزرنے والی ایک "نئی راہداری" نے دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔ یہ چین-سنگاپور کے باہمی ربط اور بین الاقوامی زمینی سمندری تجارت کا نیا چینل ہے۔ جنوب مغربی چین کے شہر چھونگ چھنگ اور  صوبہ گوئی جو  بھی گوانگ شی کی ساحلی بندرگاہوں کے ذریعے آسیان کے ساتھ منسلک ہو گئے ، اور چین-یورپ مال بردار ٹرین کے ذریعے وسطی ایشیا اور یورپ کو جوڑا  گیا ہے، جس سے ایک مکمل "دی بیلٹ اینڈ روڈ" لوپ تشکیل دیا گیا ہے۔