کیا آپ چین کی تیارکردہ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑی خرید یں گے؟

2022/06/16 15:44:55
شیئر:

سال دو ہزار پندرہ سے اب تک چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت مسلسل سات برسوں سے دنیا  میں پہلے نمبر پر ہے۔اس کی فروخت سال دو ہزار بارہ کے اواخر میں بیس ہزار تھی جب کہ رواں سال مئی کے اواخر تک یہ تعداد ایک کروڑ دس لاکھ اسی ہزار تک پہنچ چکی ہےاور اس کی وجہ پالیسی معاونت اور چینی برانڈز کی انتھک جدوجہد ہے۔

دو ہزار اکیس میں چائنا چانگ آن آٹو موبائل گروپ کارپوریشن لمیٹڈ نے پاکستان کےماسٹر موٹرز کےاشتراک سے قائم کمپنی کی تیار کردہ18 ہزار ماسٹر چھانگ آن گاڑیاں فروخت کی تھیں جو پاکستانی منڈی میں بین الاقوامی برانڈز میں پانچویں نمبر پر رہیں۔فی الحال کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت دس سے زائد پاکستانی شہروں میں چھانگ آن آٹوموبائل کے 20 سے زیادہ سیلز چینل موجود ہیں۔مستقبل میں پاکستان کو چھانگ آن کی ایک اہم بیرونی منڈی بنائےجانے کی کوشش کی جائے گی۔