چین میں دنیا کا پہلا صحرائی ریلوے لوپ مکمل

2022/06/16 15:55:08
شیئر:

سولہ جون کی صبح دس بج کر ترپن منٹ پر چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے حو تھیان اسٹیشن سے مسافر بردار ریل گاڑی روانہ ہوئی۔ اس ٹرین کی روانگی سے حے تھیان سے رو چھیانگ کاونٹی تک کا ریلوے ٹریک باقاعدہ طور پر فعال ہوگیا ہے۔  825کلومیٹر طویل یہ  ریلوے ٹریک  120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے فعال ہونے کے بعد دنیا میں پہلا صحرائی ریلوے لوپ مکمل ہوگیا جو سنکیانگ کے  باین گوو لنگ منگول خود اختیار  پریفیکچر، اکسو ،  کزیلسو کرگیز خوداختیار پریفیکچر،کاشغر  اور ہوٹن کے علاقوں سے گزرتا ہے اور سنکیانگ کے جنوبی علاقے کے عوام کو سفری سہولت فراہم کرتا ہے۔مجموعی طور پر 2,712کلومیٹر  طویل یہ ریلوے لوپ، صحرائے تکلمکان میں ہے اور یہ  دنیاکا پہلا صحرائی ریلوے لوپ  ہے۔ یہ  سنکیانگ میں ریلوے نیٹ ورک کو مزید  بہتر بنانے،  تمام قومیتوں  کے لیے نقل و حمل میں سہولت فراہم کرنے،  اردگرد موجود وسائل کی ترقی کو آگے بڑھانے اور دیہی احیا کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
سال دو ہزار اکیس کے اواخر تک سنکیانگ میں فعال ہونے والی ریلوے  کی کل لمبائی 8151 کلومیٹر تک پہنچ چکی ہے۔