داخلی و خارجی مسائل میں برطانوی سیاستدانوں کو پہلے اپنےمعاملات کو حل کرنا چاہیئے۔سی ایم جی کا تبصرہ

2022/06/16 20:10:55
شیئر:

 پندرہ جون کو، یورپی کمیشن نےبرطانوی حکومت کے خلاف ایک عدالتی کیس پیش کیا کہ اس نے "شمالی آئرلینڈ پروٹوکول" پر عمل نہیں کیا۔ دو دن پہلے، سکاٹش حکومت کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن نے اعلان کیا کہ وہ اگلے سال سکاٹ لینڈ میں "برطانیہ سے انخلا" کے ریفرنڈم کا نیا  دور شروع کریں گی۔
"شمالی آئرلینڈ پروٹوکول" برطانیہ کے "بریگزٹ" معاہدے کا حصہ ہے  جس کے مطابق  "بریگزٹ" کے بعد شمالی آئرلینڈ یورپی مارکیٹ اور یورپی یونین کی کسٹم یونین میں رہے گا۔ برطانوی حکومت اس سے مطمئن نہیں تھی اور13 جون کو، برطانوی وزیر خارجہ الزبتھ ٹروس نے "شمالی آئرلینڈ پروٹوکول" کے حصوں میں یکطرفہ طور پر ترمیم کرنے کی خاطر ایک منصوبےکااعلان کرنے کے لیےپارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا۔

وبا کے خلاف جنگ میں ناکامی سے لے کر مہنگائی اور معاشی تنازلی تک، برطانوی حکومت کو درپیش مسائل، یکے بعد دیگرے سامنے آرہے ہیں۔لیکن  برطانیہ اب بھی امریکہ کے پیچھے یورپ، ایشیا پیسیفک اور دیگر خطوں میں پریشانی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اتنے بہت سے داخلی و خارجی مسائل میں گھرےبرطانوی سیاستدانوں کو پہلے اپنے اندرونی  معاملات کو حل کرنا چاہیے۔