یونیورسٹی آف انٹرنیشنل بزنس اینڈ اکنامکس کے پروفیسر گونگ جیونگ اور "ٹیکنالوجی اسٹریٹجی" بلاگ کے میزبان جیفری ٹوسن کا سی جی ٹی این کو انٹرویو

2022/06/16 15:36:56
شیئر:

امریکہ میں افراط زر 40 سالوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہےاور وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اس بات پرغور کر رہی ہے کہ کیا امریکہ میں مہنگائی کے شدید دباؤ کو کم کرنے کے لیےسابق صدر ٹرمپ کے  چین پر عائد کردہ محصولات کو تبدیل کیا جائے۔ اس حوالے سے سی جی ٹی این کمنٹری ڈپارٹمنٹ کی میزبان لیو شین نے یونیورسٹی آف انٹرنیشنل بزنس اینڈ اکنامکس کے پروفیسر گونگ جیونگ اور "ٹیکنالوجی اسٹریٹجی" بلاگ کے میزبان جیفری ٹوسن کا انٹرویو کیا۔ گونگ جیونگ کا کہناتھا کہ امریکہ کی طرف سے چین پر محصولات کے نفاذ سے امریکی صارفین اور عوام کو نقصان پہنچا ہے اور اسے جلد از جلد ہٹایا جانا چاہیے۔ جیفری ٹوسن نےکہا کہ امریکی رائے عامہ کا حکومتی فیصلہ سازی پر  اثر و رسوخ محدود ہےاور حکومتی فیصلہ سازی کا زیادہ انحصار چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مجموعی سوچ بچار پر ہے۔