چینی خلائی اسٹیشن کے "وین تھیئن تجرباتی ماڈیول" کے جادوئی کام کیا ہیں؟

2022/06/16 10:47:47
شیئر:

اس سال جولائی میں چینی خلائی اسٹیشن کا وین تھیئن تجرباتی ماڈیول خلا میں داخل ہوگا۔وین تھیئن تجرباتی ماڈیول میں بنیادی طور پر دو جادوئی کام ہوں گے، ایک خلائی سائنس کے تجربات کرنا، اور دوسرا جب خلابازوں کے دو گروپ مدار میں داخل ہو ں گے تو مدار میں کل چھ خلاباز رہ سکیں گے۔
وین تھیئن  تجرباتی کیبن بنیادی طور پر خلائی حیاتیاتی سائنس کی تحقیق کے لیے استعمال ہوگا۔ یہاں مائیکروگرویٹی ماحول میں مائیکرو آرگنزمز، جانوروں اور پودوں کی نشوونما اور مختلف ٹشوز اور اعضاء پر  خلائی تحقیقی تجربات کئے جا سکیں گے۔
وین تھیئن تجرباتی ماڈیول میں 3 سلیپنگ کیپسول اور ایک خلائی ٹوائیلٹ بھی موجود ہے، جو 3 خلانوردوں کو ایک ہی وقت میں مدار میں رہنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔دوسرے   کور ماڈیول تھیان حہ میں بھی  تین سلیپنگ کیپسول اور ایک خلائی ٹوائیلٹ موجود ہے۔ لہٰذا، وین تھیئن تجرباتی ماڈیول اور تھیان حہ  کور ماڈیول کی  ڈاکنگ کے  بعد، چینی خلائی اسٹیشن میں بیک وقت  چھ خلاباز رہ سکیں گے۔