خواتین، امن اور سلامتی کے موضوع پر سلامتی کونسل کی کھلی بحث

2022/06/16 09:42:17
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 15 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خواتین، امن اور سلامتی سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتئریس نے شرکت کی اور تقریر کی۔ چینی نمائندے نے کہا کہ امن کا حصول خواتین کا بہترین تحفظ ہے، اور خواتین کی جامع ترقی خواتین، امن اور سلامتی کے ایجنڈے کا بنیادی ہدف ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے ڈائی بنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین ہمیشہ سے دنیا میں خواتین کے نصب العین کا حامی، وکیل اور عمل کرنے والا رہا ہے اور چین نے ہمیشہ  اس سلسلے میں اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کو مضبوط بنانے کے لیے سرگرم تعاون کیا ہے۔ ڈائی بنگ نے کہا کہ خواتین کے نصب العین کی ترقی مستحکم سیاسی ماحول سے الگ نہیں ہو سکتی ہے، اور امن کا حصول خواتین کے لیے بہترین تحفظ ہے۔
ڈائی بنگ نے اس بات پر زور دیا کہ لاکھوں افغان خواتین اب بھی بھوک اور غربت کے چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہیں۔ علاقائی اقدامات جیسے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کوآرڈینیشن اینڈ کوآپریشن میکنزم  کے تحت افغانستان کی انسانی صورتحال کو بہتر بنانے اور اس کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ متعلقہ ممالک  کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر افغانستان کی اقتصادی ناکہ بندی اور افغانستان پر یکطرفہ پابندیاں ختم کریں اور افغانستان کے منجمد اثاثے جلد از جلد اور غیر مشروط طور پر مکمل طور پر افغان عوام کو واپس کریں۔