یوکرین، فرانس، جرمنی، اٹلی اور رومانیہ کے رہنماؤں کی طرف سے کیف میں مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد

2022/06/17 09:14:07
شیئر:

 

مقامی وقت کے مطابق سولہ تاریخ کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کیف میں دورے پر آئے ہوئے جرمنی، فرانس، اٹلی اور رومانیہ کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد یوکرین، فرانس، جرمنی، اٹلی اور رومانیہ کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ فرانس، جرمنی، اٹلی اور رومانیہ نے یوکرین کو فوری طور پر یورپی یونین کے امیدوار کا درجہ دینے کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے یہ بھی کہا کہ یورپی ممالک یوکرین سے روس اور یوکرین تنازع کے حل  میں علاقائی مسائل پر رعایت دینے کا مطالبہ نہیں کریں گے۔

جرمن چانسلر شولز نے کہا کہ جرمنی یوکرین اور مالڈووا کو یورپی یونین کی رکنیت کے حصول میں  حمایت فراہم کرے گا۔ یورپی کمیشن 17 تاریخ کو فیصلہ کرے گا کہ آیا یوکرین کو یورپی یونین کے امیدوار کا درجہ دیا جائے گا یا نہیں۔ شولز نے زیلنسکی کو یہ بھی بتایا کہ جرمنی یوکرین کو ہتھیاروں کی مدد فراہم کرتا رہے گا، لیکن اس حوالے سے کوئی ٹھوس اعلان  نہیں کیا گیا۔