امریکی آن لائن پول: تقریباً نصف لوگوں کا خیال ہے کہ مستقبل میں امریکہ ایک جمہوری ملک نہیں رہے گا

2022/06/17 10:15:35
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 15 تاریخ کو، امریکہ کے یاہو نیوز اور پبلک اوپینین سروے نیٹ ورک نے مشترکہ طور پر ایک پول جاری کیا۔ اس پو ل کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 49فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ مستقبل میں ایک جمہوری ملک نہیں رہے گا، اور 46فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ ان کی زندگی میں امریکہ میں خانہ جنگی کا بہت امکان ہے۔ جب جمہوریت کے زوال کی وجوہات کے بارے میں پوچھا گیا تو بہت سے ریپبلکن اور ڈیموکریٹک جواب دہندگان نے ایک دوسرے پر انگلی اٹھائی۔
امریکی کانگریس میں ہنگامہ آرائی پر سماعت دونوں جماعتوں کے لیے ایک دوسرے پر تنقید اور حساب کتاب برابر  کرنے کا ذریعہ بن گئی ہے۔ آج امریکہ کو بہت سے سماجی مسائل درپیش ہیں جن میں"سفید فام لوگوں کی بالادستی"  میں اضافہ اور "گن وائلنس" کا پھیلاؤ زیادہ نمایاں ہیں۔ اس صورت حال میں امریکی طرزِ جمہوریت کے مستقبل کے حوالے سے لوگوں کی توقعات کمزور پڑ رہی ہیں اور  ان میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔