پوری دنیا میں چینی اسمارٹ فونز کی مقبولیت

2022/06/17 09:22:05
شیئر:

کیا آپ یا آپ کے دوست  چینی برانڈ کا اسمارٹ فون استعمال کررہے ہیں؟ کئی بڑے چینی برانڈز کے اسمارٹ فونز اپنے منفرد ڈیزائینز اور  ہائی ٹیک خوبیوں  کی وجہ سے پوری دنیا میں زیادہ سے زیادہ مقبول ہو رہے ہیں۔ 2020 میں عالمی وائرلیس کمیونیکیشن نیٹ ورک ٹیکنالوجی کے شعبے میں اینویشن پیٹنٹ ایپلی کیشنز کی تعداد کو دیکھتے ہوئے، سرفہرست 10 میں سے، چینی موبائل فون مینوفیکچررز نے 4 نشستیں حاصل کیں۔
 حالیہ برسوں میں، چین کی اسمارٹ فون انڈسٹری نے ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ  کے تمام پہلوؤں میں اپنی صلاحیتوں کو بہت بہتر کیا ہے۔ متعلقہ اداروں نے تیزی سے ترقی کی ہے اور ٹیکنالوجی کو مسلسل بہتر کیا گیا ہے۔
2021 میں، چین کی اسمارٹ فون کی پیداوار دنیا میں پہلے نمبر پر تھی۔دسمبر 2021 میں، چین کے موبائل فون کی برآمدات کا حجم 97.692 ملین یونٹ تھا، جس میں  سال بہ سال 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ چین کی موبائل فون کی پیداواری صلاحیت دنیا کی کل پیداوار کا تقریباً 70فیصد ہے، اور عالمی سپلائی چین اور پیداوار اور اسمبلی کے سلسلے میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔