رواں سال واقعی برکس کے لیے "چینی سال" ہے، چینی وزارتِ خارجہ

2022/06/17 16:52:56
شیئر:

17 جون کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن سےسوال پوچھا گیا کہ رواں سال  برکس تعاون کے میکانزم کے میزبان ملک کی حیثیت سے چین نے کووڈ-۱۹  کی وبا کے منفی اثرات پر قابو پا لیا ہے اور کامیابی کے ساتھ متعدد تقریبات کا انعقاد کیا ہےاور متعلقہ سرگرمیاں سارا سال چلیں گی۔ برکس کے لیے "چینی سال" کی اب تک کی پیش رفت اور اہمیت کے بارے میں آپ کیا معلومات دیں گے؟
وانگ وین بن نے کہاکہ یہ سال واقعی برکس کے لیے "چینی سال" ہے۔ تمام جماعتوں کے عملی تعاون اور ساتھ  سے، چین نے اس سال کے آغاز سےمیزبان ملک کی حیثیت سے 70 سے زیادہ میٹنگز اور سرگرمیاں کامیابی سے منعقد کی ہیں، جن میں سیاسی سکیورٹی ،معیشت، تجارت، مالیات، عوامی اور ثقافتی تبادلے، پائیدار ترقی اور صحت عامہ وغیرہ شامل ہیں،کئی حوالوں سے برکس تعاون کو فروغ دینے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تعاون کی ان ٹھوس کامیابیوں نے برکس تعاون میں اہم کردار ادا کیا ہے اور 14ویں برکس سربراہی اجلاس کے لیے مضبوط  بنیاد رکھی ہے۔