لاطینی امریکہ کے متعدد ممالک نے "سمٹ آف امریکاز" پر تنقید کرتے ہوئے اس کی مخالفت کی

2022/06/17 18:40:53
شیئر:

 نویں "سمٹ آف امریکاز " حال ہی میں لاس اینجلس میں ختم ہوئی۔ لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک نے کیوبا، وینزویلا اور نکاراگوا کو سمٹ میں شرکت کی دعوت نہ دینے پر امریکا پر کڑی تنقید کی اور کئی ممالک نے اس سمٹ کا بائیکاٹ کیا۔ بین الاقوامی رائے عامہ نے کی رائے میں ریاستہائے متحدہ امریکہ  کی جانب سےسمٹ سے کچھ ممالک کے اخراج نے اس کے "تقسیم، تسلط اور امتیاز" پیدا کرنے کے اصل مقصد کو بے نقاب کیا ہے۔ اس سمٹ  کے بے حد قلیل نتائج سامنے آئےہیں اور ایک بار پھر یہ ثابت ہوا ہے کہ  لاطینی امریکہ کے لیے ریاستہائے متحدہ امریکہ  کی پالیسی "امریکہ فرسٹ"  پرمبنی ہے اور لاطینی امریکہ کو کوئی حقیقی اور عملی فوائد نہیں حاصل ہوں گے۔
ہسپانوی اخبار ایل پیس نے رپورٹ دی ہے کہ "سمٹ آف امریکاز" امریکہ کے لیے  سفارتی سطح پر ایک  'بھیانک خواب' بن گئی ہے۔
 برازیل میں ورگاس فاؤنڈیشن کے پروفیسر ایونڈرو کاروالہو نے کہا کہ اس سمٹ  کا مقصد امریکہ کا اپنے معاشی اور سیاسی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔"علاقائی ممالک کا ردعمل امریکی قیادت کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔"