شی جن پھنگ 14ویں برکس لیڈرز میٹنگ، عالمی ترقی کے اعلیٰ سطحی مکالمے کی صدارت کریں گے اور برکس بزنس فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

2022/06/17 10:20:21
شیئر:


چینی صدر شی جن پھنگ 23 جون کو بیجنگ میں 14ویں برکس رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یہ میٹنگ ویڈیو  لنک کے ذریعے منعقد  ہوگی جس کا موضوع ہوگا"عالمی ترقی کے نئے دور کی تشکیل کے لیے اعلیٰ معیار کی شراکت داری کی تعمیر"۔
صدر شی جن پھنگ 24 جون کو بیجنگ میں عالمی ترقی پر ایک اعلیٰ سطحی مکالمے کی صدارت کریں گے۔ یہ مکالمہ ویڈیو لنک کے  ذریعے منعقد ہوگا ، جس کا موضوع ہوگا "نئے دور میں عالمی ترقیاتی شراکت داری کی تعمیر، اور پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کریں"۔ برکس ممالک کے رہنما اور متعلقہ ابھرتی ہوئی مارکیٹ اور ترقی پذیر ممالک کے رہنما ایک ساتھ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
صدر شی جن پھنگ 22 جون کو ویڈیو لنک کے ذریعے برکس بزنس فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور کلیدی تقریر کریں گے۔