نئی سمارٹ اریگیشن ٹیکنالوجی ،چین کے اناج پیدا کرنے والے اہم علاقوں کی پیداوار اور آمدنی بڑھانے میں مددگار

2022/06/17 15:57:38
شیئر:

رواں سال چین نے صوبہ حے نان، شان ڈونگ اور حے بی سمیت اناج پیدا کرنے والے اہم علاقوں میں تقریباً 700,000 ہیکٹر کھیتوں میں آبپاشی کی نئی تکنیکوں کا استعمال کیا ہے، جس سے مقامی طور پر اناج اگانے والوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ سمارٹ ایریگیشن ٹیکنالوجی کو اپنانے کے بعد، فی ہیکٹر پیداوار میں تقریباً 15% اضافہ ہوگا، اور پانی کی 20-30فی صد بچت ہوگی، جس سے آبی و غذائی تحفظ  کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔