چین میں ای کامرس پروموشن فیسٹیول زوروں پر

2022/06/18 15:51:42
شیئر:

چین کے بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز  کی جانب سے اٹھارہ جون ، ملک میں ای کامرس پروموشن فیسٹیول کے طور پر منعقد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کھپت کے رجحان سے متعلق جاری رپورٹ کے مطابق صحت مند کھیلوں اور معیاری زندگی سے وابستہ مصنوعات جیسے فریسبی، سمارٹ ٹوائلٹ، گیمنگ چیئر، فٹ مساجر وغیرہ نوجوان صارفین میں کھپت کے نئے رجحانات بن چکے ہیں۔چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر  کی جانب سے رواں سال کے آغاز میں جاری کردہ رپورٹ  کے مطابق دسمبر 2020 تک چین میں آن لائن خریداری کرنے والوں کی تعداد 782 ملین تک پہنچ چکی ہے۔ 2020 میں چین کی آن لائن خوردہ فروخت 11.76 ٹریلین یوآن تک پہنچ چکی ہے۔ چین مسلسل آٹھ سالوں سے دنیا کی سب سے بڑی آن لائن ریٹیل مارکیٹ کے درجے پر فائز ہے۔ صارفین کے نقطہ نظر سے، 22 سے 40 سال کی عمر کے افراد میں الیکٹرانکس کے استعمال کی شرح 80 فیصد سے زائد ہے، جن میں خواتین کا شیئر نصف سے زیادہ ہے۔