اقوام متحدہ کا صحرا زدگی اور خشک سالی سے نمٹنے کے لیے عالمی اقدامات پر زور

2022/06/18 15:59:53
شیئر:
17جون کو صحرا زدگی اور خشک سالی سے نمٹنے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے اس دن کی مناسبت سے اپنے خطاب میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ زمینی کٹاو کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔
گوئتریس نے کہا کہ دنیا کی تقریباً نصف آبادی پہلے ہی زمینی وسائل کی تنزلی سے نمٹ رہی ہے۔ دنیا کے تقریباً تمام خطوں میں خشک سالی  کا رجحان  زیادہ شدید ہو  رہا ہے ۔ ریت کے طوفان، جنگل کی آگ، فصلوں کی کم پیداوار، نقل مکانی اور تنازعات بڑھ رہے ہیں، جو کروڑوں لوگوں کی فلاح و بہبود کو متاثر کر رہے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ خشک سالی کے مسئلے میں موسمیاتی تبدیلی ایک کلیدی عنصر ہے ۔ انسانیت زمین کے انحطاط کے بگڑتے ہوئے رجحان کو پلٹ سکتی ہے اور اسے یقینی طور پر بدل سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تباہ شدہ زمین کی بحالی کے لیے سرمایہ کاری درجنوں گنا زیادہ پیداوار حاصل کر سکتی ہے۔ مثلاً، "گریٹ گرین وال آف افریقہ" پروگرام نے نہ صرف لاکھوں ہیکٹر اراضی کو بحال کیا ہے بلکہ کئی افریقی ممالک میں ہزاروں ملازمتیں بھی پیدا کی ہیں۔ ایسی کامیاب کہانیوں کے باوجود ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔