امریکہ چینی کمپنیوں کو کھلا، شفاف، منصفانہ، اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے ، چینی وزارت خارجہ

2022/06/18 16:27:38
شیئر:
اس سوال کے جواب میں کہ امریکی آپریٹرز چینی کاروباری اداروں کے آلات کے عدم استعمال کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 17 تاریخ کو یومیہ میڈیا بریفنگ میں کہا کہ یہ معاملہ ظاہر کرتا ہے کہ چینی کاروباری اداروں پر غیر معقول دباو کا نتیجہ کڑوے پھل کی صورت میں برآمد ہوا ہے  اور امریکی کمپنیوں اور عوام کو یہ خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔
 ترجمان نے کہا کہ امریکہ اقتصادی تعاون کو  سیاست کی نذر کر رہا ہے اور دوسرے ممالک کو چینی ساختہ آلات پر پابندی عائد کرنے کے لیے مجبور کر رہا ہے، جو نہ صرف چینی کمپنیوں کے مفادات بلکہ امریکہ کوبھی شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔امریکی اقدام عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کو شدید متاثر کر رہے ہیں اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ ایسے تمام غلط بیانات اور اقدامات سے گریز کرے جو دوسروں اور خود امریکہ کو نقصان پہنچاتے ہیں، اور متعلقہ چینی کمپنیوں کو کھلا، شفاف، منصفانہ، اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے۔