مشہور چینی فنکار ہان میلن کی جانب سے فادرز ڈے کے لیے خصوصی تحفہ

2022/06/19 15:01:58
شیئر:

19 جون کو  فادرز ڈے  منایا جا تا ہے ۔  اس موقع پر مشہور چینی فنکار اور  چھنگ ہوا  یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر ہان میلن نے "والد" کے لیے  ایک خاص تحفہ تیار کیا۔ انہوں نے سیرامک سے روئی کی ایک چھوٹی جیکٹ بنائی ہے جس پر قدیم تحریر میں  نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ باپ کی محبت گرم اور سخت ہے۔  والد  کا پیار پہاڑ کی طرح  مضبوط  ہے۔ ہان میلن کا تخلیق کردہ یہ "تحفہ" باپ کی محبت کی مانند ہے۔  بصری اعتبار سے یہ  بہت  نرم اور گرم ہے، لیکن  اسے ہاتھ  سے چھونا سخت  اور بھاری محسوس  ہوتا ہے، اور کسی بھی آزمائش کو برداشت کر سکتا ہے۔
86 سالہ ہان میلن  دور حاضر کے ایک انتہائی شہرہ آفاق چینی آرٹسٹ ہے۔ انہوں  نے مصوری، خطاطی، مجسمہ سازی، سیرامکس، ڈیزائن اور تحریر جیسے کئی فنی شعبوں میں اعلیٰ کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔