کابل میں سکھوں کے ایک گردوارے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2022/06/19 16:08:39
شیئر:

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکھوں کے ایک گردوارے پر اٹھارہ تاریخ کو حملہ کیا گیا جس میں دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔ شدت پسند گروپ "اسلامک اسٹیٹ" نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔"اسلامک اسٹیٹ" کی افغان شاخ نے "ٹیلی گرام" کے ذریعے اعلان کیا کہ گروپ کے متعدد ارکان نے اس آپریشن میں حصہ لیا۔ دستی بم اور مشین گن سے لیس ایک خودکش حملہ آور محافظوں کو ہلاک کرنے کے بعد گردوارے میں گھس گیا۔اس کے بعد باہر موجود  دیگر حملہ آوروں نے بھی حملہ کر دیا۔ ایک کار بم اور چار دیگر دھماکہ خیز آلات کو دھماکے سے اڑا دیا گیا،حملہ آوروں اور  طالبان  کے درمیان تین گھنٹے سے زیادہ وقت تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
افغان حکام نے بتایا کہ حملے میں ایک طالبان اہلکار اور ایک سکھ ہلاک ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ واقعہ کے وقت گردوارے میں تقریباً 30 لوگ موجود تھے۔