ایران اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندوں کے درمیان ایرانی جوہری مسئلے پر ٹیلی فونک بات چیت

2022/06/19 16:13:43
شیئر:

18 جون کو ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور یورپی یونین کے نمائندہ اعلیٰ برائے خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی جوزپ بوریل کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ۔ فریقین نے ویانا مذاکرات میں حاصل کردہ  تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا تاکہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو اٹھایا جائے اور تمام فریق   اپنی  ذمہ داریوں پر دوبارہ عمل درآمد شروع کر سکیں۔ 
عبداللہیان نے معاہدے تک پہنچنے کے لیے بوریل کی کوششوں کی تعریف کی، جب کہ انھوں نے  عالمی جوہری توانائی تنظیم  کی کونسل  میں ایرانی جوہری مسئلے پر غیر تعمیری اور عجلت میں قرارداد جاری کرنے پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کبھی بھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا ہے، سفارتی ذرائع اب بھی اختلافات کو حل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں اور ایران  اپنے قومی مفادات کو پس پشت نہیں ڈالے گا۔اگر امریکہ نے اپنا غیر تعمیری رویہ جاری رکھا تو ایران مناسب جواب دے گا۔
بوریل نے کہا کہ وہ کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے میں فعال کردار ادا کرتے رہیں گے ۔   انہوں نے کہا کہ  موجودہ صورتحال سے نکلنے  کے لیے سفارتی راستہ تلاش کرنا  اور غیر تعمیری اقدامات سے گریز لازم ہے۔