چینی صدر شی جن پھنگ کی اپنے والد سے محبت کی کہانی

2022/06/19 14:50:17
شیئر:

آج 19 جون "فادرز ڈے" ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کے والدشی چونگ شون کے درمیان محبت کی ایک زبردست کہانی ہے۔ شی جن پھنگ کے دفتر میں اُن کے اپنے خاندان کے ہمراہ مختلف ادوار میں لی گئی کئی تصاویر موجود ہیں۔ ایک تصویر میں شی جن پھنگ اپنے بوڑھے والد کو اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ  سیر کے لیے لے کر جا  رہے ہیں۔
شی جن پھنگ کی زندگی، کام اور دوسروں کے ساتھ برتاؤ میں ان کے والد شی چونگ شون کی تربیت کی گہری جھلک ملتی ہے ، جس کا ثبوت شی جن پھنگ کے اپنے والد کو لکھے گئے خط سے ملتا ہے۔ یہ 15 اکتوبر 2001 کو شی چونگ شون کی 88ویں سالگرہ تھی۔ اُس وقت شی جن پھنگ صوبہ فوجیان  کے گورنر تھے اور اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے والد کی سالگرہ کی تقریب میں شریک نہ ہو سکے۔ اپنے خط میں انہوں نے  والد کی درازی عمر کے لیے نیک تمنائیں ظاہر  کرتے ہوئے اُن کے لیے اپنی دیرپا محبت کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے والد کی جانب سے وراثت میں ملے متعدد اوصاف کا خصوصی ذکر کیا اور کہا کہ آپ نے اپنی  عظیم محبت کے جذبے سے بے شمار لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ آپ نے خاموشی سے کام کرتے ہوئے اپنی پوری زندگی چینی عوام کی بہبود کے لیے وقف کر دی اور مجھے بھی عوام کی خدمت کرنے کی تحریک دی ہے ۔ شی جن پھنگ نے اپنے خط میں والد صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ شی چونگ شون ایک "عوامی لیڈر ہے جو عوام سے نکلا ہے۔ وہ اکثر کہا کرتے تھے کہ ایک کسان کا بیٹا ہونے کے ناطے  وہ ہمیشہ خود کو محنت کش طبقے کا رکن سمجھتے ہیں۔