ہانگ کانگ میں انتظام و انصرام کی بحالی سے خوشحالی کا نیا باب رقم ہوگا

2022/06/20 11:01:03
شیئر:

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے نامزد چیف ایگزیکٹو لی جیا چھاؤ اور چھٹی حکومت کے ایک اہم اہلکار نے انیس جون کو منعقدہ  پریس کانفرنس میں اس عزم کا اظہارکیا کہ ہانگ کانگ میں انتظام و انصرام کی بحالی سے خوشحالی کا نیا باب رقم ہوگا ۔

لی جیا چھاؤ نے مرکزی حکومت کی جانب سے اپنے سمیت چھٹی حکومت کے دیگر  اہم اہلکاروں  کی نامزدگی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  کہا کہ چھٹی حکومت ایک مشترکہ، متحد،وفادار اور قابل ٹیم ہے۔آنے والے پانچ سال ہانگ کانگ میں انتظام و انصرام کی بحالی سے خوشحالی تک کا اہم  مرحلہ ہوگا۔وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر "ایک ملک دو نظام" کے تحت ہانگ کانگ کی منفرد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہانگ کانگ کی ترقی کا ایک نیا باب رقم کریں گے۔