چین میں تجارتی ماحول کی بہتری کے ساتھ ساتھ ترقی کے مواقع میں نمایاں اضافہ ، چینی وزارت خارجہ

2022/06/20 17:05:21
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بیس تاریخ کو یومیہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ حالیہ چھنگ ڈاؤ سمٹ کی جاری کردہ  رپورٹ "ملٹی نیشنل کارپوریشنز ان چائنا: عالمی سپلائی چین کی تشکیل نو میں دوبارہ انتخاب "کے مطابق، چین  بدستور ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے لیے سرمایہ کاری کا اہم ترین مقام ہے۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں نے چین میں اپنی سرمایہ کاری کو مسلسل ترقی دی ہے، ملک میں سرمایہ کاری کے ڈھانچے کو بہتر بنایا جا رہا ہے، اور آپریشن کارکردگی میں مسلسل بہتری آئی ہے۔2019 سے 2021 تک، 100 ملین امریکی ڈالر یا اس سے زائد کے غیر ملکی سرمائے سے چلنے والے منصوبوں کی تعداد 834 سے بڑھ کر 1,177 تک پہنچ چکی ہے، جو مسلسل تین سالوں سے "ڈبل ڈیجٹ" کی ترقی برقرار رکھے ہوئے ہے ۔ 

رواں سال مئی میں چین کے اقتصادی آپریشن میں بحالی کا عمل جاری رہا ہے۔چین کے کسٹم حکام کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مئی میں چینی مصنوعات کی برآمدات میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
چینی معیشت کی مستحکم کارکردگی نے چین کی اقتصادی ترقی کے امکانات پر بین الاقوامی برادری کے اعتماد کو مزید پختہ کیا ہے۔ چائنا یوایس اے چیمبر آف کامرس کے جاری کردہ تازہ ترین وائٹ پیپر کے مطابق،   چیمبر  کے زیادہ تر ارکان کا خیال ہے کہ عالمی فاتح بننے کے لیے چینی مارکیٹ میں مسابقت کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے، اور وہ چینی مارکیٹ میں مزید امکانات تلاش کرنے کے لیے پر عزم ہیں ۔
 آگے بڑھتے ہوئے مستقبل میں چینی مارکیٹ تک رسائی کو مزید آسان بنایا جائے گا،چین منصفانہ مسابقت کو فروغ دے گا، تجارت اور سرمایہ کاری کو  آزاد اور با سہولت بنائے گا، اور ایک بہتر  بین الاقوامی کاروباری ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرے گا۔