امریکی فیڈرل ریزروز کو کساد بازاری کا سامنا ،جس کی قیمت بائیڈن کو دوسری مدت کی صورت میں چکانی پڑ سکتی ہے ۔ بلوم برگ

2022/06/20 10:54:36
شیئر:

بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں امریکی فیڈرل ریزروز نے اپنی شرح سود میں تقریباً تین دہائیوں میں سب سے بڑا اضافہ کیا ہے  جس نے  افراط زر کے خلاف جنگ کو زیادہ مشکل کردیا ہے۔ سرمایہ کار اس قسم کے برے نتائج کے حوالے سے تیزی سے قیاس لگا رہے ہیں، اسٹاک اور بانڈز ڈوب رہے ہیں۔ امریکی خاندان ، اپنے ریٹائرمنٹ فنڈز کو کم ہوتے ، روزمرہ اشیائے ضروریہ کے اخراجات اور یوٹیلٹی بلز  میں اضافہ ہوتے دیکھ کر پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چار دہائیوں سے زیادہ عرصے میں کسی بھی وقت  وہ معیشت کے بارے میں اتنی مایوسی محسوس نہیں کر رہے تھے جتنی اب کررہے ہیں ۔

 جمی کارٹر سے جارج بش اور پھر ڈونلڈ ٹرمپ تک، پچھلی نصف صدی کے ایک ہی مدت کے امریکی صدور کے دوبارہ منتخب ہونے کی امیدیں تھیں تاہم کسادبازاری کے باعث یہ امیدیں دم توڑ گئیں۔

 اب بھی عوام کی رائے بہت تیزی سے تبدیل ہوئی ہے جس سے بائیڈن کے لیے خطرہ بڑھا ہے۔

کساد بازاری کے دیرپا اثرات  کا خطرہ نومبر میں ہونے والے  اہم وسط مدتی انتخابات سے پہلے ہی بائیڈن کیمپ میں اضطراب پیدا کر رہا ہے، خاص طور پر   جب اس کے ڈیموکریٹس کو کانگریس میں بے حد قلیل اکثریت کا دفاع کرنا ہوگا  ۔