چین میں دھان کی پنیری کی کاشت

2022/06/20 15:02:40
شیئر:

چین میں موسم گرما کی گندم کی بڑے پیمانے پر کٹائی مکمل ہونے  کے ساتھ ساتھ  دھان کی پنیری  کی کاشت بھی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ چین کی وزارت دیہی امور اور زراعت کی زرعی صورتحال کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، چین میں گرمائی فصلوں کی کاشت کاری  کا  پچا س فیصد  سے زائد مرحلہ  مکمل کر لیا گیا ہے۔ ملک میں چاول کی پیداوار کے علاقوں میں،  کسان دھان کی پنیری  کی کاشت میں مصروف ہیں ۔