امریکہ کی مسلط کردہ جنگوں سے پناہ گزینوں کے بڑھتے ہوئے بحران نے جنم لیا ہے، چینی وزات خارجہ

2022/06/20 16:57:28
شیئر:


بیس جون کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے میڈیا بریفنگ میں پناہ گزینوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اعدادوشمار کی روشنی میں 911 حملے کے بعد امریکہ کی مسلط کردہ جنگوں  کے باعث انچاس ملین سے ساٹھ ملین  تک افراد پناہ گزین ہو چکے ہیں، جن میں گیارہ ملین  افغان عوام بھی شامل ہیں۔ امریکہ نے "جمہوریت " اور "انسانی حقوق" کی آڑ میں جنگ شروع کی تھی اور مقامی لوگوں کے پاس ماسوائے تباہ شدہ گھروں کے کچھ نہیں بچا۔ایسے لوگوں کو بے گھر ہونے سمیت غربت کا سامنا ہے۔