20 جون کو، بیجنگ کا ایک سو سال پرانا تاریخی ریلوے اسٹیشن ، " بیجنگ فنگتھائے ریلوے اسٹیشن" تعمیر نو اور توسیع کے چار سالہ کام کی تکمیل کے بعد ، ایک نئی سج دھج کے ساتھ مسافروں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور اب یہ ایشیا کا سب سے بڑا ریل ٹرانسپورٹ حب ہے ۔
بیجنگ کے پہلے ریلوے اسٹیشن سے لے کر آج ایشیا کے سب سے بڑے ریلوے حب بننے تک ، بیجنگ فنگتھائے اسٹیشن، ایک صدی سے چینی ریلوے کی ترقی کا گواہ ہے۔ تب سے، اب تک، بیجنگ نے سات بڑے مسافر ٹرمینلز اور دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے ساتھ نقل و حمل کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔