چین دنیا کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کا خواہاں

2022/06/21 16:42:57
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے اکیس تاریخ کو یومیہ نیوز بریفنگ میں چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ نالج سینٹر  کی جانب سے  پیش کردہ  پہلی "عالمی ترقیاتی رپورٹ "کے  حوالے سے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ عالمی ترقیاتی  انیشیٹو  سے   بین الاقوامی بنیادی ایجنڈے میں ترقیاتی امور کی واپسی ، تمام فریقوں کے درمیان  ترقیاتی پالیسیوں کو مربوط کرنے اور عملی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم تشکیل دیا گیا ہے اور تمام  وسائل یکجا کرتے  ہوئے ترقیاتی مسائل کو حل کرنے  اور ہم آہنگ  ترقی  میں  مضبوط قوت حیات فراہم کی گئی ہے ۔ 

وانگ وین بین نے نشاندہی کی کہ چین اور دنیا کے دیگر ممالک کے مفید تجربات  کی بنیاد پر  اس رپورٹ نے  2030 کے ایجنڈے کے نفاذ کے لیے آٹھ پہلوؤں سے پالیسی سفارشات پیش  کی  ہیں ۔ 

انہوں  نے مزید  کہا کہ  شرکاء اجلاس نے عالمی ترقیاتی انیشیٹو  کی بھرپور تعریف  کرتے ہوئے چین کی عالمی ترقیاتی رپورٹ  کو  بھی سراہا ہے۔ شرکاء کے نزدیک عالمی ترقیاتی انیشیٹو  نے بین الاقوامی اتفاق رائے پایا ہے اور ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ امنگوں کی عکاسی کی ہے، اور  بین الاقوامی برادری کو مشترکہ طور پر پائیدار ترقی کے حصول کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے ۔