چین کی انسانی حقوق کی ترقی اور تحفظ میں تاریخی کامیابیاں

2022/06/21 16:40:59
شیئر:

 

21جون کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ میڈیا بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے موجودہ  اجلاس سے متعلق سولات کے جوابا ت دیے ۔ ترجمان نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے اپنے قیام سے لے کر اب تک ہمیشہ  چینی عوام کے انسانی حقوق کی ترقی ، احترام، تحفظ  کے لیے رہنمائی کی ہے اور ملک کو کامیابی کے ساتھ انسانی حقوق کی ترقی کے راستے پر گامزن کیا ہے۔ چین کی پیش رفت وقت کے رجحان اور ملک کے قومی حالات کے مطابق ہے۔ آج ملک میں چینی عوام کو وسیع تر، کامل اور مزید جامع جمہوری حقوق حاصل ہیں، اور چینی عوام کے انسانی حقوق کی بے مثال ضمانت دی گئی ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے وقت ملک کی فی کس قومی آمدنی صرف چند درجن امریکی ڈالر تھی جو آج بڑھ کر تقریباً 12,000 امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے، اوسط متوقع عمر 35 سے بڑھ کر 77.3 سال ہو چکی  ہے۔ چین نے ہمیشہ ملکی گورننس میں انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کو ایک اہم کام سمجھا ہے، اس پورے عمل میں عوامی جمہوریت کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا ہے ، انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کو فروغ دیا ہے اور  ایک محفوظ چین کی تعمیر کو مضبوط بنایا ہے۔ملک میں قانون کی حکمرانی، سماجی انصاف اور انصاف کا تحفظ، تمام قومیتوں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ اور مجموعی طور پر انسانی حقوق کے مقصد کو فروغ دینے میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔