چالیس ہزار الفاظ پر مشتمل سرکاری دستاویز سے"جھوٹ کی سلطنت"کی حقیقت سامنے لائی گئی ہے ،سی ایم جی کا تبصرہ

2022/06/21 10:22:43
شیئر:

انیس جون کو چین کی وزارت خارجہ نے " چین کے بارے میں امریکی فہم وادراک کی غلطیاں اور حقائق" کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا جس میں امریکہ کی چین سے متعلق پالیسی میں دھوکہ دہی،منافقت اور نقصانات  کوسامنے لایا گیاہے۔ 
چالیس ہزار الفاظ پر مشتمل اس مضمون میں امریکہ کی چین سے متعلق پالیسی کی اکیس غلطیاں بیان کرتے ہوئے دلائل کے ساتھ حقائق کو دنیا کے سامنے پیش کیاگیا ہے تاکہ سب دیکھ سکیں کہ عالمی نظم و نسق میں افراتفری کا سب سے بڑا سبب ، "ناجائز دباو کی سفارت کاری "کا تخلیق کار،انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں کرنے والا اور سب سے بڑی "ہیکر ایمپائر " امریکہ کے سوا اور کوئی نہیں ہے۔
ان  میں سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ "بین الاقوامی نظم و نسق میں چین ایک بڑا طویل مدتی چیلنج ہے" ۔ اس کے علاوہ امریکہ ، ایشیا و بحرالکاہل میں اپنے پاوں پھیلاتے ہوئے "انڈو پیسفک اکنامک فریم ورک " تشکیل دینے کی کوششوں میں مصروف ہے تاکہ اس خطے کے ممالک پر امریکی تجارتی اصول لاگو کر کے چین کے ساتھ " ڈی کپلنگ " کی جائے اور  روابط کومنقطع کیا جائے  ۔یہ فریم ورک صرف اور صرف  امریکہ کے ذاتی مفادات پر مبنی ہے اور عالمی اقتصادی بحالی کے لیے ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

یہ ایک واضح امر ہے  کہ امریکی سیاستدان "بین الاقوامی نظم و نسق ،سکیورٹی اور ترقی کے تحفظ" کے بارے میں بیانات تو دیتے ہیں لیکن عمل ، اس کے بر عکس کرتے ہیں ۔ چاہےیہ جتنے بھی بہانے بنا لیں ، ان کے چین کی ترقی پر اثر انداز ہونے کا مذموم مقصد چھپایا نہیں جا سکتا۔