چین کی سنکیانگ میں جبری بے روزگاری پیدا کرنے کے لیے امریکی کوششوں کی بھرپور مذمت اور مخالفت

2022/06/21 19:01:36
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے اکیس تاریخ کو یومیہ نیوز بریفنگ میں امریکہ کی جانب سے سنکیانگ میں نام نہاد قانونی شکل میں جبری بے روزگاری پیدا کرنے کی کوششوں کی بھرپور مذمت اور مخالفت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چینی کاروباری اداروں اور شہریوں کے جائز حقوق اور مفادات کے مضبوطی سے تحفظ کے لیے  ٹھوس  اقدامات کیے جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق،  چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی صنعت کو دبانے کے لیے ایک امریکی بل 21 جون کو باضابطہ طور پر نافذ کیا جا رہا ہے ۔ 

وانگ  وین بین  نے نشاندہی کی کہ امریکہ نام نہاد قانونی شکل میں سنکیانگ میں جبری بے روزگاری پیدا کرنے اور دنیا بھر میں چین سے "ڈی کپلنگ" کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے جس سے یہ بات پوری طرح عیاں ہوتی ہے کہ امریکہ انسانی حقوق کے نام پر انسانی حقوق کو تباہ کر رہا  ہے ، اور  اصولوں کے نام پر  قوانین و ضوابط  کو پامال  کرتے ہوئے اپنی  بالادستی  دکھائی جا رہی ہے ۔