امریکی ریاست فلوریڈا میں کووڈ۔19 کے نئے کیسز میں اضافہ

2022/06/21 18:59:06
شیئر:


میڈیا ادارے "نیوز"کے مطابق فلوریڈا میں کووڈ۔19 کے نئے کیسز کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ریاست میں 11تا 17 جون کے ہفتے کے دوران اوسطاً یومیہ 10,618 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ فلوریڈا کے ہسپتالوں میں جمعہ تک 3,212 مصدقہ مریض موجود تھے ، جو کہ پہلے ہفتے سے 13 فیصد زیادہ ہے۔ جمعرات کو جاری ہونے والے وفاقی اعداد و شمار کے مطابق، بلند انفیکشن اور ہسپتال میں داخلے کی شرح کا مطلب ہے کہ فلوریڈا کے 92 فیصد باشندے اب "ہائی رسک" کاؤنٹیز میں رہتے ہیں۔