"چائنا ویڈیو فیسٹیول" گلوبل اسکریننگ ایونٹ کا آغاز

2022/06/21 11:31:45
شیئر:

اکیس جون کو چائنا میڈیا گروپ اور چینی وزارت ثقافت و سیاحت کے زیر اہتمام"چائنا ویڈیو فیسٹیول" کے گلوبل اسکریننگ ایونٹ کا آغاز ہوا جس کی افتتاحی تقریب  بیجنگ میں منعقد ہوئی ۔ ایونٹ کے دوران انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی زبانوں میں سی جی ٹی این کی تیار کردہ  50 سے زائد بہترین دستاویزی اور  فیچر فلمز دنیا بھر کے سینکڑوں ذرائع ابلاغ اور مختلف  پلیٹ فارمز کے ذریعے یکے بعد دیگرے دکھائی جائیں گی۔ 

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ ،سی ایم جی کے صدر اور ایڈیٹر ان چیف شین ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں اس امید کا اظہار کیا کہ ویڈیوز کو  تمام ممالک کے لوگوں، ثقافتی تبادلوں اور عملی تعاون کے درمیان ، رابطے کا پل فراہم کرنے کے لیے  ایک  کیریئر کے طور پر استعمال کیا جائےگا اور عالمی تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ کا ایک نیا باب رقم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ایم جی ایک ذمہ دار میڈیا کے طور پر وقت کے تقاضوں کا مشن سنبھالے رہے گا اور رکاوٹوں کو دور کرنے، افہام و تفہیم کو بڑھانے نیز  بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کی تشکیل کو فروغ دینے کی کوشش کرے گا۔