چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر عالمی ترقی کے لیے " برکس پاور " فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ بھارت میں چین کے سفیر سون وی دونگ

2022/06/21 11:04:17
شیئر:

بھارت میں متعین چینی سفیر سون دی دونگ نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ سولہ برسوں میں ترقی کرتے ہوئے برکس کا نظام باہمی مفادات کے تعاون کا اہم پلیٹ فارم اور بین الاقوامی نظم و نسق کی ترقی،عالمی انتظام و انصرام کی بہتری اور مشترکہ ترقی کی تکمیل کی اہم قوت بن چکا ہے۔ 
چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر ایک مزید قریبی ،جامع اور  نتیجہ خیز  برکس شراکت داری  تشکیل دینے کا خواہاں ہے تاکہ مزید مضبوط ، سرسبز اور مثبت عالمی ترقی کی تکمیل ہو سکے، اس کے ساتھ ساتھ ترقی پزید ممالک کے مشترکہ مفادات کے لیے برکس کی آواز کو مزید بلند کیا جائے گا۔
سون وی دونگ نے کہا کہ  رواں سال چین ،برکس کا میزبان چیئرمین ملک ہے اور چین نے برکس کے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا ہے۔