سنکیانگ میں اسٹریٹ ڈانس سکھانے والا نوجوان

2022/06/21 17:06:03
شیئر:

26 سالہ شیرعلی عبدالکریم سنکیانگ کے صدرمقام ارمچی میں واقع ایک تربیتی ادارے میں اسٹریٹ ڈانس سکھاتے ہیں۔چین کے دوسرے شہروں کی طرح اسٹریٹ ڈانس ارمچی کے نوجوانوں میں بھی کافی مقبول ہے۔

 عبدالکریم  کا تعلق ارمچی سے 200 کلومیٹر  مسافت پر واقع ترپان سے ہے۔ جون 2019 میں یونیورسٹی سے فراغت کے بعد وہ اس تربیتی ادارے میں ملازمت کر رہے ہیں۔ وہ اپنے آبائی شہر سے کوچ کرتے ہوئے ایک بڑے شہر میں اپنے خواب پورا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔