عالمی تجارتی تنظیم میں کووڈ-۱۹ کی ویکسین کے لیے حقوقِ املاک دانش سے استثنیٰ کے فیصلے تک پہنچنے کے لیے چین کی کوششیں

2022/06/21 10:56:33
شیئر:

عالمی تجارتی تنظیم کی 12ویں وزارتی کانفرنس بارہ سے سترہ جون تک جنیوا میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں کئی اہم نتائج کا حصول ہوا جن میں پوری شد و مد کے ساتھ  کووڈ-۱۹ کی ویکسین کے لیے حقوقِ املاک دانش سےاستثنیٰ کے وزارتی فیصلے پر توجہ مبذول کروائی گئی ۔ یہ اہم کامیابی عالمی "ویکسین کے فرق " کو دور کرنے، ترقی پذیر ممالک  کی ویکسین تک رسائی اور قوتِ خرید کو بہتر بنانے، اور انسانی صحت کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو   فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
 بیس جون  کو چینی وزارت تجارت کے شعبہِ عالمی تجارتی تنظیم کے انچارج نےکہا کہ چین نے مذاکرات کے ایک بے حد اہم موڑ پر تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ مئی 2020 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے 73 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی ویڈیو کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اعلان کیا تھا کہ چین کی کووڈ-۱۹  ویکسین تحقیق ، تیاری اوراستعمال کے بعد " گلوبل پبلک پراڈکٹ " ہوگی۔  چین نے اب تک 120 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو 2.2 بلین سے زیادہ ویکسینز فراہم کی ہیں اور انسداد وبا کے بین الاقوامی تعاون میں ایک اہم شراکت دار ہے۔
کووڈ-۱۹ کی ویکسین کے لیے حقوقِ املاکِ دانش سے استثنی کے بارے میں وزارتی فیصلہ ،عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تجارتی تنظیم کے  اہم  کردار کو ظاہر کرتا ہے، اور اس نے کثیر الجہت تجارتی نظام میں اعتماد کومؤثر طور پر بڑھایا ہے۔