امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں مقامی باشندوں کی خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دی جائے ۔چینی مندوب کا اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس میکانزم سے مطالبہ

2022/06/21 11:06:57
شیئر:

بیس جون کو، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 50ویں اجلاس میں خواتین پر تشدد سے متعلق خصوصی رپورٹر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے چینی مندوب نےاقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس میکانزم پر زور دیا کہ وہ امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں مقامی باشندوں کی خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ مرکوز کریں ۔ 
چینی مندوب کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد سے متعلق خصوصی رپورٹر نے انسانی حقوق کونسل کے سامنے پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ میں سیاسی سرگرمیوں میں مصروف مقامی باشندوں کی خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور مقامی خواتین اور لڑکیوں کے لیے انصاف کے حصول کی راہ میں متعدد رکاوٹیں ہیں۔ آسٹریلیا میں مقامی خواتین قیدیوں کی شرح بہت زیادہ ہے۔ کینیڈا نے اپنی مقامی آبادی کی نسل کشی کی ہے اور کینیڈین انڈین ایکٹ واضح طور پر صنفی امتیازموجود ہے جس پر چین کو بے حد  تشویش ہے۔
چین نے مذکورہ ممالک پر زور دیا  کہ وہ مقامی باشندوں کی خواتین اور لڑکیوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں، تشدد کی کارروائیوں کی تحقیقات کریں، قصورواروں کا احتساب کریں اور متاثرین کو امداد اور معاوضہ فراہم کریں۔