2022 میں برکس کوآرڈینیٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد

2022/06/22 11:39:41
شیئر:

اکیس جون کو چین کے برکس امور کے کوآرڈینیٹر اور نائب وزیر خارجہ ما چو شو نے تیسرے برکس کوآرڈینیٹرز اجلاس 2022 کی صدارت کی۔ اجلاس میں روس، بھارت، برازیل  اور جنوبی افریقہ کےبرکس امور  کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔

ما چو شو نے ،دو ہزار بائیس میں چین کے برکس ممالک کا چیئرمین ملک بننے کے بعد،  "اعلیٰ معیار کی شراکت داری اور عالمی ترقی کے ایک نئے دور کی تشکیل" کے موضوع پر  معیشت، تجارت، مالیات، سیاسی سلامتی ، افرادی  اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں برکس ممالک کی جانب سے ہونے والی  اہم پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے 22 سے 24 جون تک برکس بزنس فورم کی افتتاحی تقریب،  برکس رہنماؤں کی14ویں ملاقات اور عالمی ترقی پر اعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے متعلقہ انتظامات سے متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ  اس وقت چین کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے سربراہان کا اجلاس کامیاب ہو گا اور برکس تعاون کو ایک نئی معراج تک لے جائے گا۔

اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے نمائندوں نے چیئرمین ملک کی حیثیت سے چین کے رہنما کردار اور کام کو سراہتے ہوئے رواں سال مختلف شعبوں میں برکس تعاون کی کامیابیوں اور پیشرفت کی تصدیق کی۔ انہوں نے نتیجہ خیز تعاون کو مضبوط بنانےاور مشترکہ طور پر برکس رہنماؤں کے اجلاس کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔