شی جن پھنگ کی زیر صدارت مرکزی جامع اصلاحاتی کمیٹی کے 26 ویں اجلاس کا انعقاد

2022/06/22 19:51:51
شیئر:
 کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین اور مرکزی جامع  اصلاحاتی کمیٹی کے ڈائریکٹر شی جن پھنگ نے بائیس  جون  کو مرکزی جامع  اصلاحاتی کمیٹی کے 26ویں اجلاس کی صدارت کی۔  
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیٹا انفراسٹرکچر سسٹم کی تعمیر کا تعلق قومی ترقی اور سلامتی سے ہے۔ہمیں قومی ڈیٹا سیکورٹی کا تحفظ ،ذاتی معلومات اور کاروباری رازوں کی حفاظت، اور ڈیٹا انفراسٹرکچر سسٹم کی تعمیر کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ  یہ ضروری ہے کہ بڑے پیمانے پر ادائیگی اور مالیاتی ٹیکنالوجی پلیٹ فارم انٹرپرائزز کے نگرانی کے قوانین کو بہتر بنایا جائے، ادائیگی اور مالیاتی انفراسٹرکچر کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، اور پلیٹ فارم انٹرپرائزز کو حقیقی معیشت کی خدمت اور ملکی اور بین الاقوامی دوہری گردش کو ہموار کرنے میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لیے سپورٹ کیا جائے .