افغانستان میں زلزلے کے باعث کم از کم 940 افراد ہلاک اور 610 زخمی

2022/06/22 15:34:56
شیئر:

افغانستان کے سرکاری میڈیا بختار نیوز ایجنسی کے مطابق، 22  تاریخ کو مشرقی افغانستان میں آنے والے زلزلے میں کم از کم 940 افراد ہلاک اور 610 زخمی ہوئے ہیں۔صوبہ پکتیا کے گیانی ضلع کے پولیس سربراہ نے بتایا کہ زلزلہ رات گئے اُس وقت آیا جب لوگ سو رہے تھے ۔

مقامی حکام نے بتایا کہ وہ منہدم مکانوں سے زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق رات 1:24 بجے، مشرقی افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر واقع علاقہ زلزلے سے متاثر ہوا جبکہ دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔