چین کا مختلف ممالک پر تنازعات کی روک تھام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے پر زور

2022/06/22 15:33:33
شیئر:

21 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کے معاملے پر کھلا اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کا موضوع نفرت انگیز  بیانات اور امتیازی سلوک، دشمنی یا پرتشدد  کارروائیوں سے نمٹنا تھا۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے ڈائی بنگ نے کہا کہ ایسی کارروائیاں اکثر سیاسی تناؤ کا باعث بنتی ہیں اور یہاں تک کہ مسلح تصادم میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے چند ممالک سے اپیل کی کہ وہ آگ کو مزید ہوا نہ دیں جس سے عالمی برادری میں تصادم پیدا ہو اور دنیا مزید تقسیم اور انتشار کی جانب بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین تنازع تقریباً چار ماہ سے جاری ہے اور بڑھتی ہوئی ہلاکتیں اور نقل مکانی افسوسناک ہے۔عالمی انسان دوست قانون  کی خلاف ورزیوں کے ذمینی حقائق اور وجوہات کا پتہ لگانا چاہیے، کسی بھی قسم کا الزام حقائق پر مبنی ہونا چاہیے، اور تمام فریقوں  کو  حتمی نتیجہ اخذ کرنے تک بے بنیاد الزامات سے گریز کرنا چاہیے۔چین کے نزدیک  مزید ہتھیاروں کی فراہمی سے صرف دشمنی کو ہوا ملے گی، تنازعات کی شدت میں اضافہ ہوگا، وسیع تر انسانی بحران پیدا ہوگا اور عام لوگ  اپنی جانوں کی قیمت ادا کرنے پر مجبور ہوں گے ۔