امریکہ اور مغربی ممالک کا یوکرین کو ہتھیاروں کی نئی کھیپ فراہم کرنے کا عندیہ

2022/06/23 16:15:02
شیئر:

سی بی ایس کے مطابق وائٹ ہاؤس 23 تاریخ  کو یوکرین کو ہتھیاروں کی تازہ ترین کھیپ فراہم کرنے کا اعلان کرے گا۔ اس کھیپ میں "ہائماس" کے  متعدد راکٹ لانچر سسٹم سیٹس اور ہاوٹزرز کے لیے اضافی گولہ بارود شامل ہیں ۔اس سے قبل  ہائماس ہائی موبلٹی راکٹ لانچر سسٹم کے چار سیٹس یوکرین کو فراہم کیے جا چکے ہیں ۔ گزشتہ ہفتے، 60 یوکرائنی فوجیوں کو امریکہ نے "ہائماس" کی تربیت بھی دی ہے۔ 

اس کے علاوہ جرمن حکومت نے بھی حال ہی میں یوکرین کے لیے ہتھیاروں کی ایک نئی کھیپ کا اعلان کیا ہے  جس میں طیارہ شکن ٹینک،  بکتر بند گاڑیاں اور دیگر بھاری ہتھیار اور بڑی تعداد میں گولہ بارود  شامل ہیں ۔ 
اسی تناظر میں روس نے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے تنازع کو سنگین کر رہے ہیں ۔