افغانستان میں سیلاب سے کم از کم چار سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں

2022/06/23 11:06:56
شیئر:

بائیس جون کو افغان عبوری حکومت کی وزارتِ انسدادِ قدرتی آفات نے بتایا کہ حالیہ دنوں افغانستان کے متعدد صوبوں میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ان علاقوں میں بہت سا جانی و مالی نقصان ہوا ہے اور اب تک کم از کم چار سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

وزارتِ انسدادِ قدرتی آفات کے قائم مقام نائب وزیر کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ہنگامی امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتالوں تک پہنچادیا گیا ہے۔