اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیےامداد کی اپیل

2022/06/23 10:26:45
شیئر:

بائیس جون کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نےاپنے ایک بیان میں مشرقی افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی بھاری جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ افغانستان کے زلزلہ متاثرین کی مدد کرے۔

انتونیو گوتریز نے اپنے بیان میں برسوں سے جنگ، معاشی مشکلات اور بھوک و افلاس کا سامنا کرنے والے افغان عوام سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے زلزلہ متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

یو ایس جیولوجیکل سروے کے سیسمک انفارمیشن نیٹ ورک کے مطابق، 22 جون کی صبح مشرقی افغانستان میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا، جس کا مرکز مشرقی افغانستان کے شہر خوست کے جنوب مغرب میں 40 کلومیٹر دور تھا۔ چائنا سیسمولوجیکل نیٹ ورک کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 تھی جس کی فوکل گہرائی تقریباً 30 کلومیٹر تھی۔ مقامی حکام نے بتایا کہ زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک کم از کم 1,000 افراد ہلاک اور 1,500 زخمی ہو چکے ہیں۔