امریکہ میں شہری ضروریات زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان

2022/06/23 16:22:35
شیئر:

   

امریکی میڈیا کلیولینڈ کے مطابق اس وقت کلیولینڈ میں ضروریات زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو نظر انداز کرنا مشکل ہے۔ خوراک، گیس، اور رہائش کی قیمتوں میں کہیں زیادہ اضافہ ہو چکا ہے لیکن آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا ہے۔سی پی آئی ڈیٹا کے مطابق مئی 2022 میں افراط زر 2021 کے مقابلے میں 8.6 فیصد زیادہ ہے تاہم مئی 2021 میں، افراط زر 2020 کے مقابلے میں 5.4 فیصد زیادہ تھی۔

کلیولینڈ اسٹیٹ یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر بل کوسٹیاس کے مطابق کئی عوامل کے ایک طوفان کے باعث دہائیوں کی بلند ترین  افراط زر کی شرح سامنے آئی ہے۔