روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا برکس بزنس فورم کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو خطاب

2022/06/23 14:50:19
شیئر:

بائیس جون کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے برکس بزنس فورم کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ روس کے خلاف مغربی پابندیوں کے پس منظر میں روس کی میکرو اکنامک پالیسیز نے اپنے موثر ہونے کی صلاحیت کو ظاہر کیا ہے۔ روس، برکس ممالک کے بیجنگ انیشیٹو کی حمایت کرتا ہے جو مستقبل میں صنعت اور تجارت میں قریبی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے رکن ممالک کے عزم کا اظہار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی دنیا کی جانب سے مارکیٹ اکانومی کے بنیادی اصولوں کو نظر انداز کرنے کے باعث ،نہ صرف برکس ممالک میں کاروباری ترقی کے لیے حالات مشکل ہو گئے ہیں بلکہ عالمی معیشت میں مختلف مسائل جنم لے رہے ہیں۔ مغرب کی میکرو اکنامک پالیسیز انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں، جن میں ضرورت سے زیادہ کرنسی اور بے قابو قرضوں کا اجراء شامل ہے۔ روس کا مالیاتی معلومات کے تبادلے کا نظام تمام برکس بینکوں کے لیے کھلا رہے گا۔

ولادیمیر پوٹن کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک نے سیاسی مقاصد کے لیے پابندیاں عائد کیں، حریفوں پر دباؤ بڑھایا اور نقل و حمل اور سپلائی چین میں خلل ڈالا۔ یہ تمام اقدامات عام فہم اور بنیادی معاشی منطق کی نفی کرتے ہیں، عالمی سطح پر کاروباری مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں اور تمام ممالک میں لوگوں کی فلاح و بہبود پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔